‘احتساب نہیں انتقام ہو رہا ہے، جمہوریت کے پاؤں جمنے نہیں دیئے جا رہے’سعدرفیق

اسلام آباد(بی بی سی ایشیاء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زرداری صاحب نامعلوم ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، کسی کی ذات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا احتساب نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، البتہ انتقام نظر آ رہا ہے، نوازشریف کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا میوزیکل چیئر کا کھیل دیکھتے دیکھتے اگلے مرحلے بھی قوم کو حفظ ہو چکے ہیں، جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، جمہوریت کا سورج ملک میں ضرور طلوع ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا مختلف مواقع پر ایسی صورتحال پیدا کی جاتی ہے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچتا ہے، جمہوریت کے پاؤں جمنے نہیں دیئے جا رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *