الیکشن کمیشن توہین عدالت نوٹس کیخلاف عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد (حامدقاضی سے) تحریک انصاف ناجائز فنڈنگ کیس میں عمران خان کو الیکشن کمیشن کے توہین عدالت نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست قابل سماعت قرار دے دی گئی۔ عدالت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فنڈنگ کی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے عمران خان کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے، الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو 11 ستمبر کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ کپتان کے وکیل نے توہین عدالت کے نوٹس کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی کی فنڈنگ پر اعتراض اٹھانے والے اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ بابر اعوان عمران خان کو بچانے کیلئے آصف زرداری کیس کو ڈھال بنا رہے ہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ انکوائری رکوانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کا مکمل اختیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *