ای لائبریری کا قیام شیخوپورہ کی عوام کے لئے کسی خزانہ سے کم نہیں۔جدید علوم سے آراستہ لائبریری ہر شعبہ زندگی کے افرادخاص طور پر طالبعلموں کے لئے انتہائی مفید ہے۔حامد قاضی

شیخوپورہ(بی بی سی ایشیاء) رپورٹ :ڈاکٹر ایم ایچ بابر ،عرفان صفدردھوتھڑ:
بی بی سی ایشیاء کی ٹیم نے کنٹری ہیڈ بی بی سی ایشیاء حامد قاضی کی قیادت میں ای لائبریری شیخوپورہ کا دورہ کیا ٹیم میں اینکرپرسنزڈاکٹر ایم ایچ بابراور عرفان صفدر دھوتڑ شامل تھے ۔
ڈی سی روڈ لیڈیز کلب سے چند قدم آگے دائیں جانب مڑتے ہی بل کھاتی ہوئی روڈ پر جدید علوم کا خزانہ لئے (ای لائبریری) شیخوپورہ کی وسیع و عریض خوبصورت بلڈنگ واقع ہے۔ چیف لائبریرین ای لائبریری جناب چوہدری محمد ندیم منیر نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔جناب چوہدری محمد ندیم منیرنوجوان ،انتہا ئی پڑھے لکھے اورپاکستان کی تعلیمی نرسری شکرگھڑ سے تعلق رکھتے ہیں بہت باذوق اور ملنسار دوست ہیں۔ چوہدری محمد ندیم منیر نے ای لائبریری کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور اس کی افادیت بیان کی ۔انھوں نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،یوتھ افئیرز،سپورٹس ،آثارقدیمہ اورسیاحت کے محکمہ جات کے باہمی اشتراک سے حکومت پنجاب کی جانب سے بیس اضلاع میں ای لائبریریزکا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔جس میں بچوں،نوجوانوں،سول سوسائٹی،تاجر،مذہبی سکالرز ،وکلاء،ڈاکٹرز،انجنئیرز ،سوشل ورکرز،صحافت،کھیل، فنونِ لطیفہ سے منسلک افراد کے لئے انتہائی جدید علوم پر مشتمل قانون،درسی نصاب،سپورٹس،سیاحت،دین و شرعیت،ثقافت،تاریخ،شعروادب، افسانے ،سفرنامے، انسائیکلوپیڈیا،ڈکشنریز،سائنس و ٹیکنالوجی ،بچوں کی کہانیاں اور دیگر شعبوں کے بارے میں وسیع مواد فراہم کیا گیا ہے۔
چیف لائبریرین ای لائبریری جناب چوہدری محمد ندیم منیر نے بتایا کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فری انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کی گئی ہے 40 جدید لیپ ٹاپ اور20 ٹیبلٹس پر مشتمل ای لائیبریری شیخوپورہ کی عوام کے لئے ایک نایاب تحفہ ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ای لائبریری کی رجسٹریشن بالکل مفت ہے ۔مفت لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس مہیا کئے گئے ہیں جن کو آپ لائبریری کے دئے وقت صبح 9بجے سے شام 5.30 کے د رمیان استعمال کر سکتے ہیں۔ وسیع و عریض انتہائی خوبصورت بلڈنگ، وسیع پارکنگ،ائیرکنڈیشنڈ اور صاف ستھرا ماحول،تقریباََ 70افراد کی گنجائش پر مشتمل کانفرنس ھال،فیملیز کے لئے علیحدہ کمپیوٹرلیب،مرد و خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ واش رومز،مختلف تقریبات کے لئے فری ھال کی سہولت بھی میسر ہے ان سب کے علاوہ ای لرننگ کلاسز،ای روزگار،انگلش اینڈ چائنیز زبان کے کورسز،کچن گارڈننگ،اور پپٹ شوز کا انعقاد بھی ای لائبریری کے مقاصد میں شامل ہیں۔17افراد کا عملہ ہمہ وقت دستیاب ہے۔
چیف لائبریرین ای لائبریری جناب چوہدری محمد ندیم منیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت کے وژن کے مطابق معیاری تعلیم اور ایک نصاب کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے ای لائبریری میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا مرتب کردہ جدید نصاب فراہم کیا گیا ہے۔سکول کے بچوں کے لئے آٹھویں کلاس سے لے کر دسویں کلاس تک مکمل نصاب آڈیو ویڈیو لیکچرزکی سہولت دی گئی ہے جس میں کیمسٹری بیالوجی فزکس میتھ اور انگلش کے لیکچرز شامل ہیں۔ کالجز کے سٹوڈنٹس کے لئے ایف ایس سی پری میڈیکل ،پری انجئیرنگ ، قانون کی تعلیم،ایم بی اے، بی بی اے،ایم اے انگلش،اردو،اسلامیات،تاریخ،فلسفہ، اردو لٹریچر ،انگلش لٹریچر،مقابلے کے امتحان کی مکمل تیاری ،میڈیکل ،انجنئیرنگ کے سٹوڈنٹس کے لئے جدید علوم مہیا کئے گئے ہیں۔ادب پر وسیع لٹریچر موجود ہے،منٹو کے افسانے،اشفاق احمد ،احمد ندیم قاسمی،فیض احمد فیض،پروین شاکر،حبیب جالب،احمد فراز ،امجد اسلام امجد،بانو قدسیہ اور اس طرح کے مشہور ادیب و شعراء کے مجموعوں کا خزانہ اس ای لائبریری میں موجود ہے۔اقبال کے شعری مجموعے ا ورقائد اعظم کی سوانح حیات پر مشتمل ہر قسم کا مواد موجود ہے۔ آپ آن لائن بھی ہر قسم کے ناول اور افسانے پڑھ سکتے ہیں۔شعرو ادب،تنزومزاح،شعری مجموعے اور افسانے،انٹرنیشنل اخبارات،میگزین کتب کی صورت میں اور آن لائن سرچ کی بھی سہولت مہیا کی گئی ہے۔صبح 9بجے سے لے کر شام 5.30تک ای لائبریری سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
سٹوڈنٹس غیر ممالک میں داخلوں کے حوالے سے فری انٹرنیٹ اور لیب ٹپ کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں غرض آپ سارا دن ای لائبریری میں بیٹھ کر دنیا جہان کے جدید علوم وفنون سے استفادہ کر سکتے ہیں۔چھوٹے بچوں کے لئے انتہائی دلچسپ کہانیاں اور سکیچ بکس موجود ہیں۔ چیف ای لائبریرین جناب چوہدری محمد ندیم منیرکا کہنا تھاکہ اس ای لائبریری میں صحتمندانہ اور مفید معلومات کا بے بہا خزانہ موجود ہے۔ لہذا اس بے بہا خزانہ سے فائدہ اٹھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس ای لائبریری کی ممبرشپ جو کہ بالکل فری ہے حاصل کرنی چاہئے۔ممبر شپ حاصل کرنے کے لئے 2عدد تصاویر،شناختی کارڈ کی کاپی،اور ممبرشپ فارم جوکہ ای لائبریری میں موجود معلوماتی ڈیسک سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ممبربن کر آپ اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ممدودومعاون ثابت ہو سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *