باجوڑ ایجنسی: تحصیل خار میں مٹی کا تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق

باجوڑ ایجنسی(بی بی سی ایشیاء) باجوڑ ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون، 6 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ ایجنسی تحصیل خار کے علاقہ گنداؤ میں مٹی کے تودے نے تباہی مچا دی، افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگوں کی بڑی تعداد پہاڑ سے مٹی نکال رہی تھی کہ تودہ آگرا، واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ایک خاتون، 6 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *