بہترین اساتذہ ہی قوم کے حقیقی معمار ہیں اور انکی حوصلہ افزائی ایک قومی فریضہ ہے۔ فیصل خورشید

شیخوپورہ( بی بی ایشیاء) آفاق کے زیر اہتمام شیخوپورہ کے ایک مقامی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کا مقصد تعلیمی اداروں میں موجودبہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کرام کو شیلڈز دینے اور انکی کاوشوں کو سلام پیش کرنا تھا۔ اس کے علاوہ پہلے سے منعقدہ مقابلے میں تین ہزار بچوں میں سے نمایا ں پوزیشن لینے والے بچوں کودو لاکھ کے کیش پرائز اور تعریفی اسناد دی گیئں۔


اس موقع پر اساتذہ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے شہر کے ایم پی اے عارف خان سندھیلہ صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر بٹ صاحب، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن شیخوپورہ علی احمد سیان صاحب اور شیخ جمیل صاحب بطور مہمان شریک ہوئے اور اسکے ساتھ ساتھ تقریب میں سکولز کے پرنسپلز اور سول سوسائٹی نے بھر پور شرکت کر کے آفاق کی تعلیمی میدان میں کاوشوں کو سراہا۔ شرکاءکا کہنا تھا کہ آفاق کی یہ کاوشیں نہ صرف دنیا میں بلکہ آخرت میں بھی باعث اجر ہونگی۔


تقریب کے آخر میں ریجنل ہیڈ آفاق لاہور فیصل خورشید صاحب اورشیخوپورہ کے ہیڈ رائے عامر علی نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور اس تقریب کو کامیاب بنانے والے منتظمین فیضان علی، ذکا ءاﷲ ، سہیل انجم، خرم شہزاد، داوؤد خالد اور دل نواز کو مبارکباد دی۔ سول سوسائٹی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلہ جات سے بچوں کی کتابوں سے محبت بڑھتی ہے اور انکی شخصیت میں پر اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور یہ آفاق کی ایک بہترین کاوش ہے جس پر ہم انکے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *