سئینیر جرنلسٹ اور کالم نگار حامد قاضی ورلڈ یونین آف جرنلسٹ کے بلامقابلہ صدر پنجاب منتخب

:اسلام آباد

سینئیر جرنلسٹ اور کالم نگار حامد قاضی ورلڈ یونین آف جرنلسٹ کے بلامقابلہ صدر پنجاب منتخب ہو گئے۔دنیا بھر کی نمائیندہ تنظیم ورلڈ یونین اآف جرنلسٹ  کے مرکزی صدر فیصل ندیم ، جنرل سیکریٹری مدثر الیاس کیانی اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر ایم ایچ بابر نے سئینیر صحافی اور کالم نگار حامد قاضی کو صدر پنجاب ورلڈ یونین اآف جرنلسٹ بننے پر مبارکباد دی۔مرکزی صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ ورلڈ یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کے حقوق اور ان کے مسائل کا بھرپور طریقے سے دفاع کرے گی اور پچھلے چار سال سے تنظیم کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ تنظیم نے صحافیوں کے حقوق اور ان کو درپیش مسائل کو جس خوش اسلوبی سے حل کیا ہےخاص طور پر حالیہ دنوں میں سندھ میں جس طرع سے صحافیوں پر ہونے والے ظلم و زیادتی پر ورلڈ یونین اآف جرنلسٹ نے سٹینڈ لیااور ان کے مسائل کو حل کروایاوہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کہ ورلڈ یونین اآف جرنلسٹ اپنے صحافی بھائیوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑتی۔اسی طرع باقی صوبوں میں بھی ورلڈ یونین اآف جرنلسٹ ایسے حقیقی اور مستند صحافیوں کو تنظیم کا حصہ بنا رہی ہےجو مثبت صحافت میں اپنا ایک مقام رکھتے ہوں۔اور جو اپنے تجربے،دور اندیشی اور تنظیمی معاملات کی اونچ نیچ کو سمجھتے ہوں اور تنظیم کے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں۔اسی لئے ورلڈ یونین آف جرنلسٹ نے صحافتی میدان میں اچھی شہرت اور سوچ کے حامل سئینیر صحافی اور کالم نگار جناب حامد قاضی کوصدر پنجاب کی ایک اہم ذمہ داری کے لئے منتخب کیا ہےاور ہم امید کرتے ہیں کہ حامد قاضی صاحب بہترین انداز سے صحافی بھائیوں کے حقوق اور مسائل کو اجاگر کریں گے اور ان کو حل کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *