سندھ نیشنل فرنٹ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئی

اسلام آباد(بی بی سی ایشیاء)سابق وزیر اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو کی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ تحریک انصاف میں شامل ہو گئی، تحریک انصاف نے انتخابات میں تاخیر کی مخالفت کر دی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی طویل مدتی نگران سیٹ قابل قبول نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوی طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا اتحاد ابھی غیر واضح ہے، دیکھنا ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، سندھ سے مزید سیاسی شخصیات جلدپی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *