سیاست میں ہلچل، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی میں الائنس بننے کا امکان

کراچی(بی بی سی ایشیاء) ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان، پریس کانفرنس میں کراچی کے مسائل اور مردم شماری پر بات کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ پریس کانفرنس شام 6 بجےمتوقع ہے۔اہم پریس کانفرنس سے قبل فاروق ستار نے بہادر آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں اہم رہنما اور اراکین اسمبلی شریک ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پریس کانفرنس سے متعلق مشاورت ہوگی، قیادت اور اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس پی نے بھی اپنا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا، جس میں پریس کانفرنس اور ایم کیو ایم کے ساتھ مل بیٹھنے کے معاملات پر مشاورت ہوگی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام پسند کریں تو سب ممکن ہے، مینڈیٹ تقسیم نہیں ہونے دینگے، پارٹی مشاورت کے فیصلوں سے عوا م کو آگاہ کرینگے۔ انہوں نے کہا لڑائی جھگڑے کی فضا جتنی جلدی ختم ہو اچھا ہے، سب کو اپنی سیاست کرنی چاہیے لیکن لڑائی جھگڑے نہیں ہونے چاہئیں۔ رؤف صدیقی نے کہا ہر اچھے کام کے لیے سب کو ایک پیچ پر ہونا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *