شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2019-2020 رانا زاہد محمودگروپ نے میدان مارلیا

شیخوپورہ(حامدقاضی)ڈسٹرکٹ بار الیکشن 2019-2020 رانا زاہد محمودگروپ نے میدان مارلیا۔رانا وزیر علی گروپ صرف ایک سیٹ حاصل کر سکا۔
صدارتی امیدوار رانا زاہدایڈووکیٹ 717ووٹ لے کرصدر منتخب مدمقابل صدارتی امیدوار رانا وزیرعلی نے578ووٹ حاصل کئے۔18ووٹ مسترد ہوئے رانا زاہد 139ووٹوں کی لیڈ سے جیتے۔
جنرل سیکریٹری کی نشست پرانصار احمد رندھاوا کامیاب 786ووٹ حاصل کئے۔مخالف امیدوار عمر حیات وٹو 512ووٹ حاصل کر سکے۔
نائب صدر کی نشست پر اجمل فاروق موہل 835ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل شہباز نذیر نے 421ووٹ حاصل کئے۔
جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی واحد نشست رانا وزیرعلی گروپ کے امیدوار رضوان سخاوت ایڈووکیٹ نے711ووٹ لے کر حاصل کی مدمقابل امیدوار ملک عقیل اختر نے 544ووٹ حاصل کئے۔
ایڈیٹر کی نشست پر میڈم مصباح رانا نے669ووٹ حاصل کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *