غیر نمونہ نمبر پلیٹیں، طلال چودھری اور متعدد افسر پکڑ میں آ گئے

لاہور (ایم اے تبسم سے) محکمہ ایکسائز کی جانب سے جعلی اور غیر نمونہ پلیٹوں کیخلاف جنرل ہولڈ اپ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران وزیر مملکت طلال چودھری اور متعدد سرکاری افسروں اور ملازمین کی گاڑیوں سے غیر نمونہ نمبر پلیٹیں اتار لی گئیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی محمد آصف کی ہدایت پر گزشتہ روز سینئر ای ٹی او ملک محمد اسلم کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر کارروائی کی گئی۔ اس دوران متعدد افراد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔
علاوہ ازیں ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی جانب سے غیر قانونی گرین نمبر پلیٹوں کیخلاف کارروائی کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو گرین نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا ریکارڈ مرتب کریگی۔ ملازمین کی جانب سے جعلی سبز نمبر پلیٹ استعمال کرنے پر گاڑی یا موٹر سائیکل کی تصاویر متعلقہ محکمے کو ای میل کردی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *