لاہور سے سوا دو برس قبل اغوا ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کروا لیا گیا

لاہور (بی بی سی ایشیا )لاہور سے سوا دو برس قبل اغوا ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بھی زینت شہزادی کی بازیابی کی تصدیق کی اور بتایا ہے کہ انھیں پرسوں شب افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زینت شہزادی کو کچھ غیر ریاستی عناصر اور ملک دشمن ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا اور انھیں ان کی تحویل سے ہی بازیاب کروایا گیا۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قبائلی عمائدین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ تاحال زینت یا ان کے خاندان کے جانب سے ان کی رہائی یا اس سے جڑے واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *