نوازشریف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا لیکن ہمیشہ دلوں میں رہیں گے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد(بی بی سی ایشیاء)احتساب عدالت کے باہر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو ملک کو آگے لیکر جائے گا، قیمت ادا کرنی پڑے گی، نوازشریف کو عہدے سے ہٹا دیا لیکن ہمیشہ دلوں میں رہیں گے۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا نواز شریف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا لیکن وہ ہمیشہ دلوں میں رہیں گے۔ انہوں نے کہا سزاؤں سے نہیں ڈرتے، ناکردہ گناہوں کی سزائیں بھی ملی ہے۔ کیپٹں (ر) صفدر نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا پاکستان کو نظر لگ گئی، 2018 میں بہت کچھ ہونا تھا، 22 کروڑ پاکستانی نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں شیر دھاڑے گا، والیم ٹین پھاڑے گا اور نوازشریف دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا نواز شریف کے ساتھ یہ سلوک پہلی بار نہیں کیا جا رہا جو ملک کو آگے لیکر جائے گا، اس کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ لیگی رہنما مشاہداللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے پر نواز شریف سے انتقام لیا جا رہا ہے، انصاف کی تلاش میں نکلے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *