نواز شریف اور مریم نواز کا میڈیکل مکمل، جیل میں رہنے کیلئے دونوں فٹ قرار

راولپنڈی: احتساب عدالت کے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار کے گئے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کو اڈیالہ جیل میں رہنے کے لیے فٹ قرار دے دیا اور ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماؤں کی مکمل میڈیکل ہسٹری مرتب کرلی۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہائی سیکیورٹی زون کے کمرے میں رکھا گیا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو خواتین بیرکس میں منتقل کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *