پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملہ ، 12 افراد مارے گئے

کرم ایجنسی، کابل (بی بی سی ایشیا) پاک افغان سرحد کے قریب افغان علاقے خوش کرم میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 12 افراد مارے گئے ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خوش کرم میں امریکی ڈرون طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور 6 میزائل داغے جن میں 12 افراد مارے گئے جبکہ شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔علاقے میں حملے کے بعد بھی تین ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس کے باعث مقامی آبادی خوف میں مبتلا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں گزشتہ 5 دنوں میں امریکہ کی جانب سے5 ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں جن میں 47 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *