پشاور میں خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت ، اسلام دشمن ہیں :عمران خان

اسلام آباد (بی بی سی ایشیاء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں دہشت گردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے‎ ‏‎بڑے نقصان سے محفوظ رکھنے پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کیا ہے ۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ‏‎مبارک دن کے آغاز میں خون کی ہولی کھیلنے والے انسانیت اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں۔
زرعی یونیورسٹی پشاور میں دہشتگردی حملے پر ردعمل میں عمران خان نے کہا کہ ‏‎رحمة اللعالمین کی ولادت کے باسعادت دن سفاکیت کا منصوبہ بنانے والے حقیقی دشمن ہیں۔ ‎‏‎آپریشن میں حصہ لینے والے ریپیڈ ریسپانس یونٹ کے جوان زبردست تحسین کے مستحق ہیں۔ ‎‏‎پختونخوا میں پولیس کی پیشہ وارانہ بنیادوں پر تشکیل نو بارآور ثابت ہو رہی ہے، ‎انتہائی خطرناک حملے کو مکنہ طور پر کم از کم وقت میں ناکام بنانا باعث اطمینان ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ‎‏‎بڑے جانی نقصان سے بچانا اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانا پیشہ وارانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ ‎‏‎پولیس کی اصلاح کے بعد پختونخوا کو شرانگیزی کا نشانہ بنانا آسان نہیں۔ عمران خان نے کے پی حکومت کو ہدایت کی کہ ‏‎واقعے کے حقیقی ذمہ داروں تک رسائی کیلئے جامع تحقیقات کی جائیں جبکہ ‎‏‎صوبائی حکومت زخمیوں کیلئے علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *