ڈاکٹر عدنان قیصر ملک ایک ایماندار، فرض شناس اورشیخوپورہ کے لئے ایک بیش قیمت سرمایہ

لاہور(بی بی سی ایشیا) ڈاکٹرعدنان قیصر ملک ڈسٹرکٹ فزیشن سول ہسپتال شیخوپورہ ایک عوام دوست،ذمہ دار اور درددل رکھنے والے ڈاکٹر ہیں۔سول ہسپتال کے  لئے ان کی خدمات بیش بہا ہیں۔یہ ایک ایسی شخصیت ہیں جنھوں نے ہر حال میں اپنے پیشے کو مقدم رکھا اور کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا ۔بحثیت انچارج آئی سی یو ان کی کارکردگی کا ہر کوئی معترف ہے۔مریضوں کے ساتھ دل جوئی اور ان کی بحثیت ڈاکٹر ہر طرع کی ضروریات کا خیال رکھنا ان کا نصب العین ہے۔ آئی سی یو وارڈ کے تمام آلات کی دیکھ بھال جس میں بی پی آپریٹس،سکرمشینیں،ای سی جی وغیرہ یہاں تک کہ وارڈ کی صفائی ستھرائی ہر چیز پر ان کی خصوصی توجہ ہوتی ہے۔بلکہ اگر کوئی مشین خراب ہو جائے تو اپنی جیب سے اس کی مرمت وغیرہ کروا دیتے ہیں تاکہ مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔اس کے علاوہ ڈاکٹر عدنان قیصر ملک نے سا نس کی نالی میں مصنوعی تنفس کے لئے نالی میں ڈالنے والا آلہ ڈونرز کے تعاون سے اس کا بندوبست کیا۔اس کے علاوہ مریضوں کی سانس کی بحالی کے لئے نیبولائزر بھی ڈونرز کے تعاون سے عطیہ کیا آج آ ئی سی یووارڈ کی حالت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے یہی وجہ ہے کہ مریض ان سے خصوصی محبت کرتے ہیں۔پنجاب کا یہ واحد ٹیچنگ ہسپتال ہے جہاں کوئی پروفیسر ڈاکٹر کی آسامی نہیں یہ ذمہ داری بھی ڈاکٹر عدنان بخوبی نبھا رہے ہیں سٹوڈنٹس کو لگن سے پڑھانا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے ڈاکٹر عدنان نے اپنی جیب سے سول ہسپتال کے اندر ایک لائیبریری قائم کی تاکہ میڈیکل کے سٹوڈنٹس/ڈاکٹرز اس سے استفادہ کر سکیں مگر صد افسوس کہ حسب روایت اس لائیبریری سے تمام کتابیں چوری کر لی گئیں جس کا آج تک پتا نہ لگ سکا۔ ڈاکٹر عدنان بہت سارے غریب اور نادار مریضوں کا مفت علاج بھی کرتے ہیں ۔اوربعض دفعہ اپنی جیب سے ان کوادویات بھی دیتے ہیں اپنے پروفیشن سے ان کی والہانہ محبت اور لگن کی ہی وجہ سے ان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔شیخوپورہ کی عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عدنان قیصر ملک ہمارے لئے ایک نعمت سے کم نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *