ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے جرنلسٹس کا برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر احتجاج

شیخوپورہ (بی بی سی ایشیا ) ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے جرنلسٹس کا برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کی تمام صحافتی تنظیموں اور نمائندوں نے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر احتجاج کیااس موقع پر پاک میڈیا گروپ ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب۔ جنڈیالہ شیرخاں پریس کلب۔ جھبراں پریس کلب۔ اجنیانوالہ پریس کلب۔ فیروزوالہ پریس کلب۔ خانقاہ ڈوگراں پریس کلب۔ فاروق آباد پریس کلب کے علاوہ ضلع بھر کی صحافی تنظیموں نے احتجاجی کال پر شمولیت کی۔پاک میڈیاگروپ کے سرپرست اعلیٰ الطاف قادر بھٹی نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانندہیں برما کے مسلمانوں کی پریشانی اور مصیبت پاکستانی عوام کی پریشانی اور مصیبت ہے ۔ سنئیر وائس چئیرمین حامد قاضی نے کہا کہ پورے ملک کی صحافتی تنظیموں کو فوری طور پر احتجاج کرنا چاہیے تاکہ حکومت بین الاقومی سطح پر اس مسلئہ کو اٹھائے۔ پاک میڈیا گروپ کے چئیرمین رانا محمد ایوب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بین الاقومی برادری کی خاموشی بے حسی کے مترادف اور اسلام دشمنی ہے۔برما میں مسلمانوں کو بے دریغ قتل کیا جارہاہے بچوں کو ذبح کیا جارہاہے ان کے مکانات اور دکانوں کو جلایا جارہاہے اور انسانیت کی علم بردار بین الاقوامی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ حتی کہ پاکستان میں موجود بعض یورپین ایجنٹ کے طور پر کام کرنے والی تنظیمیں بھی خاموش ہیں جو کہ ایک قابل مذمت صورتحال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *