کراچی میں طوفانی بارش نے تباہی مچائی تو پاک فوج شہریوں کی مدد کے لئے آگئی

کراچی (بی بی سی ایشیا) طوفانی بارش نے تباہی مچائی تو پاک فوج شہریوں کی مدد کے لئے میدان میں آگئی۔رینجرز اور ٹریفک پولیس بھی شہریوں کو مشکل سےنکالتی رہی۔ سندھ حکومت کہیں نظر نہیں آئی۔عائشہ منزل کےقریب فوج ٹرکوں میں سوار فوج کے جوان شہریوں کو مشکل سے نکالتے رہے۔رینجرز کے جوان بھی مشکل وقت میں شہریوں کی مدد کرتے رہے۔سپرہائی وے پرتھڈوڈیم کے ریلے میں بہنے والی گاڑی سے شہری کو باحفاظت نکالا۔شہر میں بھی رینجرز اہلکار شہریوں کی مدد کرتے دیکھائی دیئے ۔ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بھی شہریوں کو تنہاہ نہیں چھوڑا ۔ٹریفک پولیس اہلکار شہر کی سڑکوں پر شہریوں کی مدد کرتے نظر آئے،ٹریفک پولیس اہلکار کہیں ایمبولینس توکہیں رکشے اوردیگر گاڑیوں کو دھکا لگاتے نظر آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *