عوامی مسائل خدمت خلق کے طور پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے,سید طارق محمود بخاری ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

  بی  بی سی ایشیاء(شیخوپورہ):وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لیے, ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر چوتھی کھلی کچہری کا انقعاد کیا گیا,  سید طارق محمود بخاری,ڈپٹی کمشنر نے   لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوامی شکایات کے ازالہ کے لے اعلی نظم و نسق کو برقرار رکھا جائے, اس ضمن میں افسران کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی مسائل خدمت خلق کے طور پر حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے,عوام کے لیے مشکلات پیدا نہ کی جائیں بلکہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کے لیے تمام سرکاری اداروں کے افسران موئژ حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں,اس موقع پر سید موسیٰ رضا,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو,محبوب عالم,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس شبیر حسین بٹ اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن,فضائل مدثر,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ,اظہر عباس گیلانی,جاوید چوہان اور تمام صوبائی محکموں کے افسران بھی موجود تھے.زیادہ تر درخواستیں محکمہ لیبر سے متعلقہ تھیں ان پر احکامات جاری کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے واصف علی کھوکھر,ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ہدایات جاری کیں کہ چار روز میں ڈپٹی ڈائریکڑ لیبر سے رپورٹ لیں اور ان مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کروائیں.

سید طارق محمود بخاری ,ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا اور مسائل میں گری دکھی عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں. اب تک کھلی کچہریوں میں موصول ہو نے والی درخواستو ں میں سے %90 حل ہو چکی ہیں
آخر میں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے محکمہ صحت,تعلیم,بلدیہ ,لیبر اور محکمہ مال سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن صرف عوام کی خدمت ہے,آیندہ سے کھلی کچہری کا سلسلہ تحصیل لیول پر لیکر جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کیا جا سکے .اگلی کھلی کچہری جمعہ والے دن تحصیل مریدکے میں لگانے کا بھی اعلان کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *